میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان  نے مہنگائی میں نائیجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے مہنگائی میں نائیجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نائیجیریا اور لاوس کو پیچھے چھوڑ کر مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان ایشیا میں چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جہاں مہنگائی باقی تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ایران، شام اور لبنان ایشیا کے وہ ممالک ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی زیادہ ہے، نائجیریا اور لاوس میں افراط زر کی شرح بالترتیب 24.08 اور 27.8 فیصد ہے جب کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تک بڑھ  گئی ہے۔ کیوبا، شام، لبنان، سوڈان، گھانا اور ایتھوپیا وغیرہ جیسے ممالک عالمی سطح پر رہ گئے ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی بدتر ہے۔ ٹریڈنگ اکنامکس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق حیرت کی بات یہ ہے کہ تمام ممالک میں سے افغانستان میں مہنگائی کی سب سے کم شرح منفی 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں