میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مبینہ ٹاؤن میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ رضوان کی زیر نگرانی جاری

مبینہ ٹاؤن میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ رضوان کی زیر نگرانی جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ادارہ فراہمی و نکاسی آب کارپوریشن ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ مبینہ ٹاؤن کی حدود ختم نبوت چوک میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ رضوان نامی شخص کی زیر نگرانی رواں دواں ، لاکھوں کا غیرقانونی پانی ٹھکانے شہریوں کے حق سمیت ادارے اور حکومت کو کو آمدنی کی مد میں لاکھوں کا ٹیکہ مستند و باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مزکورہ بالا ہائیڈرنٹ سے متعلق کہا جارہا ہئے اس ہائیڈرنٹ کے پس پشت کچھ بااثر و طاقتور لوگ کام کررہیں ہیں جبکہ بتایا جارہا ہئے کہ رضوان اپنا براہ راست تعلق کچھ صحافیوں سے جوڑتا ہئے جبکہ کہا جارہا ہئے کہ رضوان ایم ڈی چیف آپریٹنگ آفیسر سمیت نومنتخب مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور انکے ترجمان کا نام بھی دھڑلے سے استعمال کرتاہے اس دیدی دلیری سے صحافت اور محکمہ فراہمی و نکاسی آب کے انتظامی امور چلانے والوں کے علاؤہ مئیر کراچی اور انکے ترجمان کا نام استعمال ہونا شہریوں کے ذہنوں میں شکوک وشبہات کو جنم دے رہا ہئے جسکی صاف و شفاف تحقیقات نہ صرف واٹر بورڈ کی انتظامیہ بلکہ مئیر کراچی کو بھی فوری ایکشن لینا چاہئے جبکہ اس غیرقانونی پانی کی فروخت کے دھندے و سلسلے کو بھی فوری طور پر بند کراتے ہوئے اسکے پس پردہ حقائق کو بھی منظر عام پر لانا چاہئے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں