میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ یونیورسٹی کا کنٹرول سابق وائس چانسلر کے بیٹے نے سنبھال لیا

اسریٰ یونیورسٹی کا کنٹرول سابق وائس چانسلر کے بیٹے نے سنبھال لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز ) اسریٰ یونیورسٹی کا کنٹرول سابقہ وائس چانسلر کے بیٹے نے سنبھال لیا، مسلح افراد یونیورسٹی و ہسپتال چاروں گرد تعینات، عدالتی احکامات کی غلط تشریح کرکے مہم چلانے کا انکشاف، 15 اگست کو سندھ ہائی کورٹ نے نذیر اشرف لغاری کی 3 سال معیاد پوری ہونے کے بعد بطور وائس چانسلر طور پر کام کرنا غیرقانونی قرارداد دے دیا تھا، ایم ڈی کے عہدے پر براجمان بیٹازید لغاری غیرقانونی طور پر یونیورسٹی چلانے لگا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود سابقہ وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری اسری یونیورسٹی پر قابض ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کے بیٹا زید لغاری منظم پروپیگنڈہ کے ذریعے عدالتی احکامات کی غلط تشریح پر مبنی سوشل میڈیا مہم چلا رہا ہے، 15 اگست کو سندھ ہائی کورٹ کراچی نے ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی 3 سال مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اس کی بطور وائس چانسلر کام کرنے سے روکتے ہوئے 23 جون کے بعد نذیر اشرف لغاری کے تمام اقدامات کو غیرقانونی قرار دیا تھا، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کا یونیورسٹی پر مسلح افراد کے ساتھ قبضہ برقرار ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے اپنے دور میں غیرقانونی طور پر ایک عہدہ منیجنگ ڈائریکٹر تشکیل دیا تھا جس پر اپنے بیٹے زید لغاری کو غیرقانونی بھرتی کیا تھا، ذرائع کے مطابق اسری یونیورسٹی کا کنٹرول اس وقت زید لغاری نے سنبھال لیا ہے اور یونیورسٹی و ہسپتال کے چاروں اطراف مسلح افراد تعینات کردیئے گئے ہیں جس کے باعث طلبا طالبات سمیت مریضوں اور تیمارداروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، زید لغاری نے چانسلر اور عدالت کے مقررہ کردہ رجسٹرار کو بھی اندر آنے سے روکا ہوا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں