میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں کل دو ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا

پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں کل دو ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کو کل دو ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا، اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جولائی 2023 سے کل 2 ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا جس میں سے 19 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے زائد کثیرالجہتی قرض حاصل ہوا، 11 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے زائد کے دو طرفہ قرضے موصول ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ٹائم ڈیپازٹ بھی شامل ہیں، سعودی عرب سے تیل کی سہولت کی مد میں دس کروڑ ڈالر ملے، رواں مالی سال پاکستان نے بیرونی قرضوں کا تخمینہ سترہ ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد لگایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں