میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صفا اور مروہ کے درمیان سعی کیسے کریں؟ سعودی وزارت  نے طریقہ بتا دیا

صفا اور مروہ کے درمیان سعی کیسے کریں؟ سعودی وزارت نے طریقہ بتا دیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے مسجد حرام میں عمرہ کے لیے آنے والوں کے سعی کے طریقہ سے آگاہی فراہم کی ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ عازمین صفا اور مروہ کے درمیان اور خانہ کعبہ کے ارد گرد کس طرح سعی کرتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ حاجی اپنی سعی کا آغاز صفا سے کرتا ہے اور صفا سے مروہ تک کا فاصلہ طے کرنا ایک چکر ہے اور مروہ سے واپسی دوسرا چکر ہے۔ حاجی اس وقت تک سعی مکمل کرتا ہے جب تک کہ وہ سات چکر مکمل نہ کر لے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طواف کے بعد پہلے صفا پر تشریف لائے اور اللہ تعالی کا یہ فرمان پڑھ رہے تھے۔ ان الصفا و المروہ من شعائر اللہ یعنی بے شک صفا و مروہ۔ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔ خانہ کعبہ کے طواف کی تفصیل کے بارے میں وزارت نے بتایا کہ طواف کرنے والا حجر اسود کا استیلام کرکے طواف شروع کرتا ہے اور خانہ کعبہ شریف کے گرد گھومتا ہے۔ وہ دوبارہ حجر اسود کے سامنے پہنچتا ہے تو اس کا طواف کا ایک چکر مکمل ہوجاتا ہے۔ طواف کرنے والا اس طرح 7 چکر مکمل کرتا ہے تو اس کا طواف ادا ہوجاتا ہے۔ طواف کرنے والا اس دوران اپنے رب کا قرب حاصل کرنے اور دیگر محبوب چیزوں کے لیے دعا بھی مانگتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں