میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسان نیازی کی گرفتاری،قانونی تقاضے پورے کیے جائیں!

حسان نیازی کی گرفتاری،قانونی تقاضے پورے کیے جائیں!

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سوات سے تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیرحسان خان کی نیازی کی گرفتاری کا قانونی طور پر جواز ہونے سے کسی کو انکار نہیں لیکن گرفتاری ظاہر نہ ہونے ان گرفتاریوں کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہونا فطری امر ہے۔ سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کی کا دعویٰ حسان خان نیازی کے والد کی جانب سے کیا گیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں حسان خان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے کو ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے ساتھ ہی انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور قانون سے تجاوز نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرسٹر حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کر سکیں اور خاندان کو ان کے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ 20 جون کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، حسان خان نیازی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے۔ہر دو گرفتاریوں اور ان پر الزامات کی شدت سے قطع نظر یہ ان کا قانونی حق ہے کہ ان سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے، الزام کی نوعیت اپنی جگہ لیکن کسی بھی ملزم پر الزام اس کا قانونی حق کے سقوط کا باعث نہیں بنا کرتا اور قانون اس امر کا واضح طور پر متقاضی ہے کہ اس کے لوازمات پورے ہوں اور عدل کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔ موجودہ نگراں حکومت سے یہ توقع کی جانی چاہئے کہ اس ضمن میں عدل کے تقاضے پورے کرنے میں تاخیر کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور معاملات کو جلد تفتیش و تحقیقات کے عمل کی تکمیل کے ساتھ مقدمات کا متعلقہ عدالتوں میں آغاز ہو گاتاکہ کسی جانب سے بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگا کر ہمدردیاں حاصل کرنے اور معاملات کو بگاڑنے کاموقع نہ مل سکے۔جتنا جلدالزامات کی فہرست عدالت میں پیش کی جائے اتنا بہتر اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوگا۔
٭٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں