بھارت میں لوگ بندوقیں اٹھا کر ایک دوسرے کو مار رہے ہیں ، محبوبہ مفتی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھار ت میں لوگ بندوقیں اٹھا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر طرف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، لوگ ایک دوسرے کو مارنے کے لیے بندوق اٹھارہے ہیں اور جئے شری رام کہہ کر ما ر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارت کو اس صورتحال تک لانے کے ذمہ دار نریندر مودی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی گوڈسے کا بھارت چاہتی ہے اور وہ اپوزیشن رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے لئے سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد جموںوکشمیر کو بہت نقصان اٹھانا پڑا اور علاقے میں حالات پر امن ہونے کابھارتی دعویٰ محض ایک افسانہ ہے۔