نگراں وزیر اعلیٰ سندھ، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق
شیئر کریں
سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ سندھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جاری مشاورت کے بعد جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام فائنل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس(ر) مقبول باقر سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ ہونگے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرآج اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بعد ازاں گورنر ہاؤس سندھ میں تقریب حلف برداری منعقد ہوگی۔ مقبول باقر کا نام سندھ حکومت نے تجویز کیا تھا جس پر پی پی قیادت کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔ بعد ازاں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کا نام اپوزیشن لیڈر رعنا صدیقی کے سامنے پیش کیا گیا۔ اور آج اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے حتمی اعلان کردیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا۔