میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، امیر متقی

افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، امیر متقی

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں افغان وزیر خارجہ  نے کہا کہ افغانستان پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے اور افغان سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان قوم 40 سالہ جنگ سے تھک چکی ہے افغانستان اپنے ملک کی تعمیر و ترقی، امن کی بحالی پر توجہ دے رہا ہے۔ گزشتہ دنوں حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں حکومت پاکستان کے شدید ردعمل پر افغان سپریم لیڈر نے احکامات جاری کیے۔ افغانستان سے باہر جہاد پر افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے سخت احکامات میں کہا ہے کہ کوئی بھی افغان شہری عسکریت پسندی کے لیے افغانستان کی سرحد پار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عسکریت پسندی کیلئے پاکستان گئے، مارے گئے تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے اور ان کی موت کو ناپاک قرار دیا جائے گا۔ افغان سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو افغانستان کی عبوری حکومت کاحصہ نہیں سمجھا جائے گا۔ شیخ ہیبت اللہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی افغان شہری کے قتل کے بعد افغان حکومت کا کوئی نمائندہ اس کے جنازے میں شرکت نہیں کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں