میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وائس چانسلر کی آشیر باد،گریڈ 21 کے پروفیسر این او سی کے بغیررجسٹرار تعینات

وائس چانسلر کی آشیر باد،گریڈ 21 کے پروفیسر این او سی کے بغیررجسٹرار تعینات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) داؤد انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی من پسندی، گریڈ 21 کے پروفیسر این او سی کے علاوہ رجسٹرار تعینات، ڈاکٹر آصف علی شاہ کو دوسری بار عہدے سے نواز دیا گیا۔ رجسٹرار نے خود اپنے آپ کو پروفیسر کے طور پر ٹیچنگ اسٹاف میں بھی شامل کردیا۔ روزنامہ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق داؤدانجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کراچی میں رجسٹرار کے عہدے پر تقرری کے لئے 31اگست 2019میں مختلف اخباروں میں اشتہار جاری کیا گیا، جس کے بعد یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر سید آصف علی شاہ سمیت 5 امیدواروں نے اپلائی کیا، یونیورسٹی کی ساتویں سینڈیکیٹ کمیٹی نے 4 امیدواروں کے نام مسترد کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر آصف علی شاہ کو رجسٹرار کے عہدے کے لئے منتخب کیا، آصف علی شاہ ٹیچنگ اسٹاف سے نان ٹیچنگ اسٹاف میں شامل ہوگیا جس کے بعد اس کی سیلری ایل پی جی فریز ہوگئی، آصف علی شاہ نے بغیر این اوسی لیے رجسٹرار شپ کے لئے اپلائی کیا تھا، جبکہ 15اپریل 2021 پر آصف علی شاہ رجسٹرار کے عہدے پر ہوتے ہوئے پروفیسر کے طور پر ٹیچنگ اسٹاف میں بھی شامل ہوگئے دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر آصف علی شاہ نے رجسٹرار کے طور پر ٹیچنگ اسٹاف کے پروفیسر کے لیے اپنی اسکروٹنی بھی خود کی اور اپنے آپ کو پروفیسر کے طور پر ٹیچنگ اسٹاف میں بھی شامل کیا۔ رجسٹرار کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے 31جنوری 2023 پر پھر آصف علی شاہ کو تین برس کے لئے رجسٹرار تعینات کردیا، جس کے بعد آصف علی شاہ گریڈ 20 کا رجسٹرار کا عہدہ رکھنے کے ساتھ ساتھ گریڈ 21 میں پروفیسر بھی ہیں۔اس حوالے سے رجسٹرار داؤد انجنیئرنگ یونیورسٹی سید آصف علی شاہ سے موقف لینے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں