عوام15 غیرقانونی رہائشی پروجیکٹس میں انوسٹمنٹ نہ کریں،ڈپٹی کمشنر ملیر
شیئر کریں
ڈپٹی کمشنر ملیر نے 15 غیرقانونی رہائشی پروجیکٹس میں انوسٹمنٹ کرنے سے عوام کو خبردار کردیا،قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے فارم ہاؤس، کیٹل فارم اور ہاؤسنگ پروجیکٹ کے نام پر انتہائی سستے داموں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح عوام کو فروخت کر کے لوٹ رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ملیر تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے میں موجود 15 غیرقانونی تعمیراتی پروجیکٹس میں عوام کو اپنی جمع پونجی خرچ کرنے سے خبردار کردیاہے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر میں واقع نا کلاس 103 دیھ شاہی چھپ تعلقہ گڈاپ کی سرکاری زمین پر کچھ دھوکہ باز افراد فارم ہاؤس، کیٹل فارم اور ہاؤسنگ پروجیکٹ کے نام پر انتہائی سستے داموں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح عوام کو فروخت کر کے لوٹ رہے ہیں عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے کہ نا کلاس 103 دیھ شاہی چھپ تعلقہ گڈاپ کی زمین حکومت سندھ ریونیو اتھارٹی کی ملکیت ہے اس زمین پر فارم ہاؤسز، کیٹل فارمز اور ہاؤسنگ پروجیکٹ کی خرید وفروخت نہ کی جائے اور ایسے دھوکا باز لوگوں سے ہوشیار رہیں کسی بھی قسم کی خرید و فروخت کرنے سے پہلے متعلقہ مختیار کار آفس سے کاغذات کی تصدیق ضرور کروالیں ضلعی انتظامیہ ایسے تمام دھوکہ باز لینڈ گریبرز کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ایکٹ 2010 کے تحت کیس رجسٹرڈ کر کے قانونی کارروائی عمل میں لارہی ہے اور فوری طور پر غیرقانونی پروجیکٹس کو مسمار کیا جائے گاغیر قانونی طور پر بننے والے مختلف پروجیکٹس میں آرایم ٹی مارکیٹنگ،ایم جے مارکیٹنگ،اے جے کیٹل فارمز،گلشن و آخوند،جے کے کیٹل ،حمیراکیٹل اینڈ فارم ہاؤسز،جسمین فارمز ہاؤس،النافع کیٹل فارمز،ایچ ڈی فارم ہاؤس،4 سیزن فارم ہاوس، الباری فارمز، فیضان کیٹل فارمز،بابا کیٹل فارمز،اے اے اے کیٹل اینڈ ڈیری فارمز اور بلیک گولڈ فارم ہاؤسز کے نام شامل ہیں ڈپٹی کمشنر ملیر کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ متعلقہ مختیار کار آفس سے بغیر تصدیق کے مذکورہ پروجیکٹ میں کوئی بھی خرید و فروخت نہ کرے اور اپنا سرمایہ ڈوبنے سے محفوظ رکھیں۔