عمران خان کی گرفتاری کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب
ویب ڈیسک
هفته, ۵ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ انہیں حکومت نے گرفتار کیا، عمران خان کو ٹرائل کورٹ نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی، اگر حکومت کو گرفتار کرنا ہوتا تو اپریل 2022ء میں ہی گرفتار کرلیتے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران خان اپنے اوپر لگے کسی الزام کا جواب نہیں دے رہے تھے، جب ان سے جواب مانگا جاتا تو وہ اداروں پر حملہ کرتے تھے، عمران خان نے مخالفین پر الزامات لگائے، پی ٹی آئی چیئرمین کے جرائم کی تحقیقات ایک سال سے جاری تھیں، کیس میں چالیس سے زائد پیشیاں ہوئیں، ملزم کو صفائی کا بھرپور موقع دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی چالیس پیشیوں میں سے صرف تین پیشیوں میں پیش ہوئے۔