پٹہ سسٹم مافیا کے 3 بلڈروں کو غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے 3 بلڈروں کو غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے دی گئی۔ شہزاد آرائیں نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز لغاری کو فرنٹ میں رکھا گیا ہے۔بلڈر عمران جمانی ،بلڈر بلال اور بلڈر حاجی انیس کھلے عام سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ۔ضلع شرقی کے ڈائریکٹر سمیع جمانی بلڈر مافیا کو خصوصی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا نے جمشید ٹائون میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے 3 بلڈروں عمران جمانی ، بلال اورحاجی انیس کو غیرقانونی تعمیرات کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے ۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈروں کی جانب سے کھلے عام ایس بی سی اے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں ضلع شرقی میں غیو قانونی تعمیرات کرنے والی مافیا کو خود کنٹرول کرتے ہیں اور جمشید ٹائون میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈر پٹہ سسٹم مافیا کے شہزاد آرائیں سے معاملات طے کرتے ہیں جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز لغاری کو بلڈروں سے بھتہ وصولی کی ذمہ داری دی جاتی جاتی ہے۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران جمانی نامی بلڈر جمشید ٹائون میں بڑے پیمانے پر ایس بی سی اے کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کرتا ہے اس کے بعض جرائم پیشہ افراد سے بھی رابطے تھے اب یہ سسٹم مافیا کنگ شہزاد آرائیں کی چھتری کے نیچے غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمشید ٹائون کے پلاٹ نمبر 713 پر ایس بی سی اے کے قوانین کیخلاف غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات پر ایکشن لینے کے بجائے اسے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جمشید ٹائون کے پلاٹ نمبر 622/623 پر بلڈر حاجی انیس ایس بی سی اے قوانین کے خلاف غیرن قانونی تعمیرات کررہا ہے اس نے بھی اپنے معاملات شہزاد آرائیں سے طے کررکھے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈر حاجی انیس کو بلاول ہائوس کے بعض ذمہ داروں کی بھی سرپرستی حاصل ہے۔اسی طرح جمشید ٹائون کے پلاٹ نمبر715/10 فاطمہ جناح کالونی میں بلڈر بلال کی جانب سے ایس بی سی اے کے نقشے کے خلاف غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والے تینوں بلڈرز کو شہزاد آرائیں سپورٹ کررہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شہزاد آرائیں کے حکم پر ضلع شرقی کے ڈائریکٹر سمیع جملانی غیرقانونی تعمیرات کرنے والے تینوں بلڈروں کے لیے سہولت کاری کررہے ہیں۔