میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیکسن کسٹم ویئر ہاؤس سے چھالیہ،جیم،سگریٹ ،ٹائر چوری کا انکشاف

جیکسن کسٹم ویئر ہاؤس سے چھالیہ،جیم،سگریٹ ،ٹائر چوری کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کیماڑی جیکسن کسٹم ویئر ہاؤس سے چھالیہ،جیم،سگریٹ،اور ٹائر چوری ہونے کا انکشاف جیکسن پولیس کے دو ہیڈ کانسٹیبل کی سرپرستی میں سمیر،عمیر اور احسان گودام والا سرگرم متعلقہ کسٹم حکام سمیت علاقہ پولیس کو بھاری نذرانے کے عوض رات کی تاریکی میں ضبط شد مال غائب ہونے لگازرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی تھانہ جیکسن کی حدود میں واقع کسٹم ویئر ہاؤس سے ضبط شد ممنوع اشیائ￿ رات کی تاریکی میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے کسٹم ویئر ہاؤس کے متعلقہ کسٹم حکام اور جیکسن پولیس اس غیر قانونی دھندے سے رشوت کا بڑا حصہ وصول کرتے ہیں تھانہ جیکسن کے حوالدار مہتاب اور حوالدار حبیب نے چوروں کی کمان سنبھال رکھی ہے جو مغرب کے بعد اکثر کسٹم ویئر ہاؤس کے اطراف نظر آتے ہیں اس غیر قانونی دھندے میں سہرفہرست سمیر اپنے چچا عمیر اور احسان گودام والا کسٹم ویئر ہاؤس سے بھاری تعداد و مقدار میں سگریٹ ، جیم، چھالیہ اور ہیوی ٹاٹرز بھاری رشوت کے عوض چوری کرتے ہیں جنکی سرپرستی متعلقہ کسٹم حکام اور جیکسن پولیس کرتی ہے زرائع کا کہنا ہے کہ سگریٹ کا ایک کاٹن لاکھ روپے سے زائد کا ہوتا ہے اسی طرح جیم،چھالیہ اور ہیوی ٹائرز بھی لاکھوں کی مالیت سے کسٹم حکام سے خریدے جاتے ہیں اس غیر قانونی دھندے کو روکنے کے لیئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی اور کسٹم کے ارباب اختیار کو محکموں میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل لا کر آئین و قانون کا بول بالا کرنا چاہیئے چونکہ یہی کالی بھیڑیں مْلک کے ریونیو کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے میں پیش پیش ہیں وکلائ￿ تنظیم کے ایک سینئر رکن نے نمائندہ جرآت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ غیر قانونی اشیائ￿ اتنی ہی بہتر تھیں تو ضبط کیوں کی گئیں اگر اسمگلنگ ہو کر ریونیو دیئے بِنا مْلک میں آئیں تو فروخت کیسے کی جا سکتیں ہیں یہ عمل تو حکام بالا سمیت آئین و قانون کو ماموں بنانے کے مترادف ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف توہینِ آئین لگا کر نوکری سے برخاست کر دینا چاہیئے چونکہ انہوں نے آئین و قانون کی رِٹ کو چیلنج کیا ہے اس گھناؤنے جرم میں شریک کسٹم اور پولیس افسران کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کرنا حکام بالا کی زمہ داری ہے جنہوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں