پولیس کارکردگی دکھانے کے لیے معصوم شہریوں کو ہاف فرائی کرنے لگی
شیئر کریں
(رپورٹ:محمد قیصر)کراچی پولیس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے معصوم شہریوں کو ہاف فرائی کرنے لگی،تھانہ الفلاح پولیس نے دو معصوم طالب علموں کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہاف فرائی کردیا،گرفتاری اور مبینہ پولیس مقابلے کے جائے وقوعہ کی ویڈیوز روزنامہ جرات کو موصول تفصیل کے مطابق کراچی پولیس چوروں اور ڈکیتوں کو پکڑنے میں تو ناکام رہی البتہ معصوم شہریوں کو ہاف فرائی کر کے بالا افسران کے سامنے اپنی جھوٹی کارکردگی ظاہر کرنے لگی ہے ڈسٹرکٹ کورنگی میں واقع تھانہ الفلاح پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں دو معصوم طالب علموں کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر ہاف فرائی کر دیا مورخہ 27 جولائی سال 2023 کی شب بوقت 11بجے تھانہ الفلاح میں تعینات پی سی ثاقب محمود،پی سی جنید اور پی سی اویس احمد نے تھانہ الفلاح کی حدود گلشن منیر رفیع گارڈن میں رہائش پزیر نور محمد اور فہیم احمد پسران خدائے رحیم عرف نعیم قوم بروہی بلوچ جوکہ دونوں بھائی موٹر سائیکل پر سوار تھے جب تھانہ الفلاح کی حدود جامعہ ملیہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کو دبوچ لیا جسکی ویڈیو بھی موجود ہے گرفتار دونوں بھائیوں کو تھانہ الفلاح پولیس کے بہادر اہلکاروں نے سب سے پہلے دونوں بھائیوں کے ہاتھ باندھے اور پھر موٹرسائیکل پر بٹھاکر انکو اپنے ساتھ ملیر پندرہ پھاٹک کے قریب لے جاکر نور محمد اور فہیم احمد کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر مبینہ پولیس مقابلہ ظاہر کرتے ہوئے ہاف فرائی کردیا جس کے بعد تھانہ الفلاح پولیس نے زخمی دونوں بھائیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ نمبری 256/2023 درج کردیا اسکے علاوہ دونوں زخمی ملزمان سے الگ الگ اسلحہ برآمدگی کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کیا گیا تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ نور محمد اور فہیم احمد مسلح تھے۔#