اسمبلیاں تحلیل کر نے کی ایڈوائس 12 اگست سے پہلے ہی صدر کو بھیج دینگے، وزیرِ اعظم
جرات ڈیسک
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے، اس سے پہلے ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر کو بھیج دیں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پاکستان، افواجِ پاکستان اور آرمی چیف کے خلاف سازش تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھے جس میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور خاندان شامل تھے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ اْلٹ دیں۔ وزیر ِاعظم پاکستان نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کرنے والے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے تھے۔