میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرونی ادائیگیاں،پاکستان نے آئی ایم ایف کو 8 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی

بیرونی ادائیگیاں،پاکستان نے آئی ایم ایف کو 8 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کوبیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ پلان فراہم کردیا ہے جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو چھ ارب ڈالر کی بجائے آٹھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کے انتظامات سے آگاہ کیا ہے۔وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے چھ ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگی تھیں جبکہ پاکستان نے بیرون ادائیگیوں کیلئے آٹھ ارب ڈالرکی یقین دہانیاں کرادی ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو ساڑھے تین ارب ڈالر فراہم کرے گا، چین کے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ میں رکھے رہیں گے جبکہ چین کے کمرشل بینک ڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کریں گے۔وزارتِ خزانہ ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر، عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر اور ایشیا انفراسٹرکچر بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔وزارت خزانہ حکام کا کہناہے کہ جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالربھی پاکستان ا?ئیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں