میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستان کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب

قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستان کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پربات کرنے کے لیے پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ترجمان پاسکل سم نے بیان میں کہا کہ پاکستان کی درخواست پر 47 رکنی انسانی حقوق کونسل سوئیڈن میں قرآن پاک نذر آتش کرنے پر بحث کے لیے اپنا ایجنڈا تبدیل کرے گی۔ اجلاس رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے جس کی تاریخ اور وقت کونسل کا بیورو طے کرے گا۔جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کے ہر سال 3 اجلاس ہوتے ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی سب سے بڑی تنظیم کا فی الحال دوسرا سیشن ہو رہا ہے جو 14 جولائی تک جاری رہے گا۔جنیوا میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے صدر کو اسلامی تعاون تنظیم کے ان او آئی سی اور دیگر ممالک کی طرف سے خط لکھ کر فوری بحث کروانے کی درخواست کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں