ٹائٹن کے مسافر آخری لمحات میں موسیقی سنتے رہے، رپورٹ
جرات ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سمندر میں تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کے مسافر آخری لمحات میں اندھیرے میں موسیقی سنتے رہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹائٹینک جہاز کی سیاحت پر جانے سے ایک روز پہلے مسافروں کو ہلکی پھلکی غذا کھانے اور کافی نہ پینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مسافروں کو یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ بلوٹوتھ اسپیکر پر سننے کے لیے سیل فون میں گانے لوڈ کرلیں، سردی اور نمی سے بچاؤ کے لیے گرم ٹوپی اور موٹی جرابیں پہننے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ دوسری جانب شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سال کے بیٹے سلیمان کی سفر پر روانگی سے قبل تصویر بھی جاری کر دی گئی، باپ بیٹا واٹر پروف لائف جیکٹ پہنے ہوئے ہیں۔