میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع کیماڑی کی سڑکوں پر آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر،تعفن سے زندگی اجیرن

ضلع کیماڑی کی سڑکوں پر آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر،تعفن سے زندگی اجیرن

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ضلع کیماڑی کی سڑکوں،کھیل کے میدانوں ،مساجد اور محلوں میں قربانی کی جانور کی آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر،تعفن سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی،بیماریاں پھیلنے کااندیشہ ۔امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور آلائشوں کی بدستور موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے میں مئیر کراچی اور سالڈ ویسٹ مکمل ناکام ہوچکی ہیں،قربانی کا مقدس فریضہ حکومتی نا اہلی اور بد انتظامی کا شکار ہوگیا ہے۔ضلع کیماڑی خصوصا بلدیہ ٹائون ، موریو میر بھار،مومن آباد ٹائون اور ماڑی پور ٹائون میں اب تک کئی علاقوں میں آلائشیں سڑکوں اور محلوں میںموجود ہیں۔آلائشوں کے تعفن نے جہاں عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے وہیں اس گندگی سے متعدد بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ مئیر کراچی مرتضی وہاب شہر کی سڑکوں ،کوڑے دانوں اور آبادی میں واقع ڈمپنگ پوائنٹس سے فوری طور پر آلائشیں اٹھانے کا بندوبست کرے اور گلی محلوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ چونا چھڑکنے کا بھی انتظام کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید قرباں کی خوشیاں گندگی اور تعفن کی وجہ سے ماند پڑ گئی ہیں۔کروڑوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود اب تک عید قرباں کی گندگی صاف نہیں ہوسکی۔بارشوں نے مزید گندگی میں اضافہ کردیا ہے۔عوام اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کا کام انجام دے رہی ہے اس تمام اثناء میں حکومتی مشنری،مئیر کراچی اور ٹائون و یوسی چیئرمینز منظر عام سے غائب ہے۔جن علاقوں میں حکومت کی جانب سے صفائی کی گئی ہے وہاں بھی جراثیم کش مواد یا چونے کے عدم چھڑکاؤ کی وجہ سے صفائی ادھوری رہ گئی ہے۔ضلع کیماڑی کی سڑکوںپر آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر،تعفن سے زندگی اجیرن
ضلع کیماڑی کی سڑکوں،کھیل کے میدانوں ،مساجد اور محلوں میں قربانی کی جانور کی آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر،تعفن سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی،بیماریاں پھیلنے کااندیشہ ۔امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور آلائشوں کی بدستور موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے میں مئیر کراچی اور سالڈ ویسٹ مکمل ناکام ہوچکی ہیں،قربانی کا مقدس فریضہ حکومتی نا اہلی اور بد انتظامی کا شکار ہوگیا ہے۔ضلع کیماڑی خصوصا بلدیہ ٹائون ، موریو میر بھار،مومن آباد ٹائون اور ماڑی پور ٹائون میں اب تک کئی علاقوں میں آلائشیں سڑکوں اور محلوں میںموجود ہیں۔آلائشوں کے تعفن نے جہاں عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے وہیں اس گندگی سے متعدد بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ مئیر کراچی مرتضی وہاب شہر کی سڑکوں ،کوڑے دانوں اور آبادی میں واقع ڈمپنگ پوائنٹس سے فوری طور پر آلائشیں اٹھانے کا بندوبست کرے اور گلی محلوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ چونا چھڑکنے کا بھی انتظام کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید قرباں کی خوشیاں گندگی اور تعفن کی وجہ سے ماند پڑ گئی ہیں۔کروڑوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود اب تک عید قرباں کی گندگی صاف نہیں ہوسکی۔بارشوں نے مزید گندگی میں اضافہ کردیا ہے۔عوام اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کا کام انجام دے رہی ہے اس تمام اثناء میں حکومتی مشنری،مئیر کراچی اور ٹائون و یوسی چیئرمینز منظر عام سے غائب ہے۔جن علاقوں میں حکومت کی جانب سے صفائی کی گئی ہے وہاں بھی جراثیم کش مواد یا چونے کے عدم چھڑکاؤ کی وجہ سے صفائی ادھوری رہ گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں