میئر کراچی کے الیکشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
جماعت اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار سیف الدین نے بھی میئر کراچی کے الیکشن کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔میئر کراچی کے الیکشن کیخلاف درخواست جماعت اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار سیف الدین نے دائر کی، درخواست میں حکومت سندھ، الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کے متن کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا میئر کی نشست پر منتخب ہونا آئین و قانون کے خلاف ہے، غیر منتخب افراد کو میئر یا چیئرمین منتخب کروانا آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔بلدیاتی الیکشن کے پہلے دو مرحلے بلدیاتی ایکٹ 2013ئ کے تحت مکمل ہوئے، اس ایکٹ کے تحت غیر منتخب افراد کو چیئرمین یا میئر منتخب نہیں کیا جا سکتا، 24 مئی 2023ء کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔