سر کائوس جی انسٹیٹیوٹ حیدرآباد گریڈ 14 کا کلرک اکائونٹنٹ کے عہدے پر براجمان
شیئر کریں
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)سر کائوس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد، گریڈ 14 کا کلرک اکائونٹنٹ کے عہدے پر براجمان، گھنشام بجیر کو ڈی ڈی او پاور بھی حاصل، گھنشام بجیر کو سسٹم اور رکن سندھ اسمبلی کا آشیرباد حاصل، تفصیلات کے مطابق سر کائوسجی انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری (گدو ہسپتال) میں گریڈ 14 کا سینیئر کلرک کئے عرصے سے اکائونٹنٹ کے عھدے پر براجمان ہے، گھنشام بجیر نہ صرف اکائونٹنٹ ہے بلکہ اسے ڈی ڈی او پاور بھی حاصل ہیں، ذرائع کے مطابق ہسپتال کے تمام ادویات کی خریداری سمیت دیگر معاملات گھنشام بجیر کے حوالے ہیں اور اسے محکمہ صحت کے سسٹم کا مکمل آشیرباد حاصل ہے، ذرائع کے مطابق گھنشام بجیر کو خصوصی طور پر ڈی ڈی او پاور دئے گئے ہیں جو کہ قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے، ذرائع کے مطابق گھنشام بجیر کو اپنے آبائی علاقے کے رکن سندھ اسمبلی کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے اور مذکورہ رکن سند اسمبلی کی توسط سے وہ سر کائوسجی انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری کے سیاہ و سفید کا مالک ہے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر اعلی افسران بھی گھنشام بجیر کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق گھنشام بجیر پر کرپشن کی متعدد تحقیقات جاری ہیں اور اس کا متعدد بار تبادلہ ہو چکا ہے لیکن وہ دوبارہ ہسپتال میں مقرر ہو جاتے ہیں.