میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
30 سال بعد میئر حیدرآبادکی کرسی پر جیالا بیٹھ گیا

30 سال بعد میئر حیدرآبادکی کرسی پر جیالا بیٹھ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) 30 سال کے بعد حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کے کرسی پر جیالا بیٹھ گیا، حیدرآباد کلب میں حلف برداری تقریب، نعروں کے گونج میں کاشف شورو نے میئر اور صغیر قریشی نے ڈپٹی میئر کا حلف لے لیا، 8 ٹانز کی چیئرمین اور وائس چیئرمین نے بھی حلف اٹھا لیا، جیالوں کا جشن، تفصیلات کے مطابق 30 سے کے بعد حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کی کرسی پر پر جیالا بیٹھ گیا ہے، حیدرآباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب میئر کاشف شورو اور ڈپٹی میئر صغیر احمد قریشی نے جیالوں کے نعروں کی گونج میں حلف اٹھالیا ہے، حلف برداری کی تقریب حیدرآباد کلب میں منعقد ہوئی، کمشنر حیدرآباد بلال میمن سے نومنتخب نمائندوں سے حلف لیا، حلف برداری تقریب کے بعد کاشف شورو حیدرآباد میونسپل کارپوریشن پہنچے اور عھدے کا چارج سنبھالا، تقریب میں کاشف شورو کے بھائی اور سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو ،پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان و دیگر رہنماں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو، ایس ایس پی ساجد امیر سدو زئی ،ایوان تجارت وصنعت حیدرآباد کے صدر عدیل صدیقی ،میونسپل کمشنر فاخر شاکر اور دیگر عمائدین شہر شریک ہوئے، جبکہ حیدرآباد کی 9 ٹان میونسپل کارپوریشنز میں سے 8 کے نومنتخب چیئرمینز و وائس چیئرمینز نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں حیدرآباد کے ٹانز چیئرمینز اور وائس چیئرمنز نے بھی اپنے اپنے عھدوں پر حلف اٹھالیا ہے حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کا پہلی مرتبہ میئر و ڈپٹی میئر اور بھاری اکثریت سے یوسی اور ٹانز میں کامیابی حاصل کی ہے حلف برداری کی تقریبات کے مقامات کے باہر جیالوں نے خوب نعرے بازی اور رقص کیا اور مٹھایاں تقسیم کیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں