میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریلوے کامالی بحران شدید، تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کا احتجاج

ریلوے کامالی بحران شدید، تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کا احتجاج

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان ریلوے شدید ترین مالی بحران کے باعث تاحال ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگیا ہے، جس سے ملازمین شدید گھریلو پریشانیوں کا شکار ہو گئے ہیں۔لاہور ڈیزل شیڈ میں ریلوے پریم یونین سی بی اے نے احتجاج کیا، رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے سے شدید پریشان ہیں جبکہ عید الاضحی میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔صدر پریم یونین لاہور ڈویڑن فیاض احمد شہزاد ،سیکریٹری خضر حیات بیگ،سینئرنائب صدر محمد جمیل ملک اور آرگنائزر حاجی عزیز مدنی نے وزیر ریلوے سعد رفیق اور سی ای او ریلوے ارشد سلام خٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ تنخواہوں کا بندوبست کریں۔یاد رہے کہ یہ ایڈوانس نہیں بلکہ مقررہ تاریخوں پر ملنے والی تنخواہیں تھی جو اب تک نہیں مل سکی ہیں جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی راہنما ناصر مجتبیٰ نے مطالبہ کیا کے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے وگرنہ آئندہ ہفتے ملک بھر کے اسٹیشنوں پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں