میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریڈیو پاکستان حملے کا مرکزی کردار پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے نکلا

ریڈیو پاکستان حملے کا مرکزی کردار پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے نکلا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پولیس نے ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے اہم کردار کی نشاندہی کردی، واقعہ میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث نکلا۔پولیس ذرائع کے مطابق آصف خان مشتعل مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھے اس بات کا جیوفنسنگ کے ذریعے پتا چل گیا، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے بیان دیا ہے کہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی ہدایات دیتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل فون بند کرکے روپوش ہیں، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں