میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاروق ستار سابق گورنر کا اہم پیغام لیکر دبئی سے کراچی پہنچ گئے

فاروق ستار سابق گورنر کا اہم پیغام لیکر دبئی سے کراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) فاروق ستار سابق گورنر سندھ کا اہم پیغام لیکر کراچی واپس پہنچ گئے، مہاجر سیاست کے بکھرے دھڑوں کو یکجا کرنے سے متعلق نئے سیاسی فارمولے پر جلد عملدرآمد کا اشارہ دے دیا، آئندہ چند روز میں مہاجر سیاست سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں سے ایک مرتبہ پھر رابطے بحال کرینگے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی فاروق ستار وطن واپس پہنچ چکے ہیں، سیاسی حلقوں میں ان کی دبئی یاترا نہایت اہمیت حاصل کر چکی ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی دعوت پر دبئی گیا تھا لوگ انکی ذہانت، معاملہ فہمی، اور سوج بوجھ، کو جانتے ہیں ان سے ملاقات کے دوران سنجیدہ گفتگو ہوئی ہے، ملک میں قوملک میں قومی سطح کی قیادت کا فقدان نظر آرہا ہے۔ کراچی کے لوگوں کی احساسِ محرومی ساتویں آسمان سے اوپر جاچکی ہے قومی سطح کی قیادت کا فقدان نظر آرہا ہے۔ کراچی کے لوگوں کی احساسِ محرومی ساتویں آسمان سے اوپر جاچکی ہے، یتیمی کی انتہا ہو گئی ہے لوگوں کی بے بسی اور مایوسی نے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ تماشہ اب ہم خاموشی سے نہیں دیکھ سکتے اس لیے میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں دبئی جاکر عشرت العباد سے ملاقات کروں، پاکستان بلخصوص کراچی کی تباہی بربادی کا جو منظر نامہ ہے اس پر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی اور مذہبی اکابرین ہی کو نہی بلکہ زندگی کے ہر شعبے کے جو معروف اور چیدہ چیدہ لوگ ہیں ان کو بھی اب قومی میثاق، استحکام، اور تعمیر وترقی، کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے ایسے وقت میں ہمیں مل کر بیٹھنے اور ملک کو اس صورت حال سے نکالنے کی ضرورت ہے کم ازکم ایک قومی ایجنڈے پر سب کو جمع ہونا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں بالخصوص کراچی و شہری سندھ میں پیدا ہونے والے سیاسی خلا کو پر کرنے کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے کراچی جیسے ملک میں وہ قومی کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں جس کی آج اشد ضرورت ہے، ہمیں مل کر ملک اور کراچی کو ان مشکلات سے نکلنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں