میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

نئے بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا
قانون کا اطلاق غیرملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالے اداروں اور افراد پر ہوگا
ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، نئے بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈالر یا کسی دوسری کرنسی کی ذخیرہ اندازی کرنے والے کو سزا ملے گی۔ غیرملکی کرنسی کی ذخیرہ کرنے پر قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ نئے قانون کا اطلاق غیرملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والیاداروں اور افراد پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کیلئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں، بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالرتک ساتھ لاسکیں گے۔اس وقت 50 لاکھ روپے یا اس کے برابر کرنسی ذریعہ آمدن ظاہرکئے بغیر پاکستان لانے کی اجازت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں