35لیٹر پیٹرول کی ٹنکی میں 150لیٹر ڈیزل کیسے آگیا ؟؟
شیئر کریں
سندھ سرکار کی گاڑیوں میں ڈیزل کے نام پرفراڈ(آڈٹ رپورٹ میں انکشاف)
حیدرآباد میں زیراستعمال گاڑی کی کراچی میں فیولنگ ،آڈٹ رپورٹ میں 55لاکھ 11ہزار کی بے ضابطگیوں انکشاف
بظاہر ممکن نہیں پیٹرول انجن والی گاڑی میں 150لیٹر ڈیزل ڈالاجائے(رپورٹ) زمہ دار افراد کیخلا ف کارروائی کی سفارش
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی پیٹرول پرچلنے والی گاڑیاں ڈیزل پرچلنے لگیں۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرول پرچلنے والی گاڑی کی ٹنکی میں ڈیزل ڈالاجاتارہاآڈٹ رپورٹ کے مطابق۔ پیٹرول پر چلنے والی گاڑی کی 35لیٹر کی ٹینکی میں ایک سو پچاس لیٹر ڈیزل ڈالا گیا۔۔ پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں پچپن لاکھ گیارہ ہزار روپے کا فراڈ کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں فراڈ کے مرتکب افراد کے خلاف محکماتی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے صوبائی مالی سال دوہزار 21اور 22کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حیدرآباد میں زیر استعمال گاڑی میں فیولنگ کراچی سے کی گئی،رپورٹ کے مطابق بظاہر ممکن نہیں کہ پیٹرول انجن والی گاڑی میں 150لیٹر ڈیزل ڈالاجائے،رپورٹ کے مطابق آڈٹ کمیٹی سندھ کو مطلع کر نے کے باوجود جواب دینے سے گریز کیا گیا ۔آڈٹ رپورٹ میں زمہ دار افراد کے خلا ف محکماتی کارروائی کی سفارش کی گئی ۔