میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی کنگز پارٹی بنانے کی تیاریاں پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنما سرگرم

نئی کنگز پارٹی بنانے کی تیاریاں پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنما سرگرم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق ایک نئی کنگز پارٹی بنانے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے، نئے نظام کی تشکیل میں پرانے الیکٹیبلز اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے رہنمائوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق مخصوص اشاروں اور دبائو کے باعث پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنمائوں کو متحرک کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اندر موجود الیکٹیبلز رہنمائوں کو متوجہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے موثر حلقوں میں تاحال یہ بحث موجود ہے کہ کنگز پارٹی مستقبل میں خود اقتدار سنبھالے گی یا موجودہ دو بڑی جماعتوں کے ساتھ مل کر اقتدار قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگی ، واضح رہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنمائوں سے یہ اشارے مل رہے ہیں ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں نہیں جائیں گے جس سے ان دونوں جماعتوں کے قائدین رہنمائوں کے درمیان یہ چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ نئی کنگز پارٹی کا سیاسی کردار اور مستقبل کی حکومت میں کیا کردار ہوگا۔بدلتی صورتحال میں نیا سیاسی منظرنامہ ، پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے کئی سیاستدان متحرک ہوگئے، فواد چوہدری ۔ عمران اسماعیل اور محمود مولوی کا پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے خلاف بطور اپوزیشن کردار نبھانے کا اعلان کردیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماں نے اڈیالہ جیل میں زیر حراست شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی چھوڑنے پر رضامند کرنے کی کوششیں کیں ۔ فواد چوہدری نے علی زیدی، پرویز خٹک ، اسد عمر، فرخ حبیب ، حماد اظہر،شہزاد وسیم ، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے رابطے کی بھی تصدیق کر دی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سیاسی میدان سے چار دن کی دوری بھی مشکل ہوگئی ۔ پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر کے سیاست سے ہی کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے چند روز بعد ہی سیاسی محاذ پر سرگرم ہوگئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں انہیں پارٹی چھوڑنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود سے ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری، عامرکیانی، عمران اسماعیل اور مولوی محمود شامل تھے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی چھوڑنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہاکہ سمجھتے ہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھے گی، 25کروڑ عوام کو نواز شریف اور آصف زرداری کے سہارے نہیں چھوڑا جاسکتا، نہ ہی عوام کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سہارے چھوڑا جاسکتا، اس حکومت کو اپوزیشن کے بغیر ایسے کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، علی زیدی ، پرویز خٹک، اسد عمر، فرخ حبیب اور عاطف خان سے رابطہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی سے یہاں ملاقات کیلئے آئے تفصیلی گفتگو ہوئی، ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان کو مستحکم حل کی طرف جانا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ جو کچھ ہوا ہماری اجتماعی ذمہ داری تھی کہ نہ ہوتا، اپنے بے گناہ کارکنوں کو جیلوں سے رہا کرانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی فواد چوہدری، عامرکیانی، عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں