میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرایوب اور علی نواز اعوان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

عمرایوب اور علی نواز اعوان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمرایوب خان اور پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تا ہم گرفتار ی نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر بھی رات گئے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر نہیں تھے۔ پولیس نے عمر ایوب کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد پولیس واپس روانہ ہو گئی۔ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس نے میرے اسٹاف کو اغوا کر لیا۔ اولیول کا امتحان دینے والے میرے 16 سالہ بیٹے کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔ وفاقی پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی کے ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان کے گھرپر چھاپہ مارا ہے تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے، گرفتار نہیں ہو سکے، گھر پر چھاپا مارنے کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں