میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیلئے دروازے کھول دیے

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیلئے دروازے کھول دیے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کے لیے دروازے کھول دیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ان سب کو مثبت جگہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں ہم انہیں خوش آ مدید کہیں گے۔سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام ممبرز اور ووٹرز ملک دشمن نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے۔پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ ’کراچی کے میئر کا نام ابھی تک فائنل نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں