جماعت اسلامی نے مئیر شپ کی دوڑ کیلئے اراکین کی تعداد مکمل کرلی
شیئر کریں
( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) جماعت اسلامی نے مئیر شپ کی دوڑ کیلئے اراکین کی تعداد مکمل کرلی مئیر شپ کے حصول کے بعد شہریوں کے مسائل کے حل کی منصوبہ بندی کیساتھ شہر بھر کی تمام ضلعی بلدیات میں ایماندار اور قابل افسران کی فہرست بھی مرتب کرلی گئی جبکہ ضلعی بلدیات میں موجود کرپٹ و راشی افسران و اہلکاروں کی لسٹ بھی فائنل کرلی گئی میدان میں اترتے ہی ہوم ورک کے تحت مرتب شدہ پالیسیوں پر فوری عملدرآمد شروع کردیا جائے گا ایک جانب وقت کی بچت تو دوسری طرف کم سے کم وقت میں بہترین نتائج حدف ہیں معتبر ذرائع ادھر موجودہ میسر وقت میں مکمل منصوبہ بندی کیساتھ میدان میں اترنے کیلے تیاریاں جاری ہیں جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہئے کہ دستیاب اور ملنے والے فنڈز کے علاؤہ ضلعی بلدیات کی ریکوری سے بھی شہریوں کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہئے جو کہ حیران کن بھی ہئے زمہ داریاں سنبھالنے کے فوری بعد سیاسی مداخلت کے تمام دروازے بند کردیے جائنگے منتخب صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین کی بے جا مداخلت سمیت مختلف منفی ہتھکنڈوں سے بھی نمٹنے کی مکمل منصوبہ بندی کرلی گئی ہئے معتبر ذرائع نے نمایندے سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی بلدیات میں کی جانے والی ہیرا پھیری کے تدارک اور سدباب پر بھی امور طے کرلئے گئے جبکہ جعلی کوٹیشنز بوگس بلنگ و دیگر بلز کا دروازہ ہمیشہ کیلے بند کرنے کیساتھ گھوسٹ ملازمین انکی آدھی ناجائز کمائی ہڑپنے والے اور حقداروں کا حق مارنے والے قومی خزانے و ملکی معیشت کا بھتہ بٹھانے والوں کو بھی نشانے پر لے رکھا ہئے وقت آنے پر شہریوں کو ایسا ریلیف دینگے جو انکی ضرورت کے عین مطابق ہوگا جبکہ مختلف پرکشش و جاذب نظر عہدوں کا بارہا طواف کرنے والے افسران ڈیزل پیٹرول کی مد میں ماہانہ کروڑوں کا چونا لگانے والے عناصر ناجائز تجاوزات تعمیرات بلڈنگ میٹریل کی مد میں سرکاری خزانے پہ ڈاکہ ڈالنے والوں کو بھی لگام ڈال دینگے ذرائع جماعت اسلامی مکمل ھوم ورک کیساتھ میدان میں اترے گی کرپٹ مافیا کے افسران سمیت پس پردہ عناصر کو نہ صرف بے نقاب بلکہ انھیں بھی نشانے پر لے رکھا ہئے ذرائع اب سابقہ تجربے کی روشنی میں فیلڈ میں اترے گی صاف شفاف آڈٹ کیساتھ تمام امور پر ایک خاص ٹیم گہری نظر رکھے گی بددیانت اور سیاسی وابستگی کے سہارے کسی بھی دھونس دھمکی کا تدارک کیا جائگا شہر اور شہریوں میں اپنا بھروسہ اور اعتماد قائم کرنے کیلے تمام امور میں شفافیت کا نظام متعارف کرایا جائگا جماعت اسلامی نے نئی صف بندی کیساتھ شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کیلے منصوبہ بندی مکمل کرلی معتبر ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ہر ٹھیکے اور کام میں شفافیت شہریوں کو نظر آئیگی اخبارات میڈیا چینلز سمیت شہریوں کا ہمارا محاسبہ کرنے کا پورا حق ہوگا اگر کہیں کوئی غلط ہوا تو اسکا جواب دہ یوسی چیرمین اور وائس چیئرمین ہوگا۔