میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری عروج پر

مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری عروج پر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) عیدالاضحیٰ میں 6 روز باقی رہ گئے، جانوروں کی خرید و فرخت اپنے نقطہ عروج پر ،ادھر دوسری طرف محکمہ موسمیات نے شہر بھر میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ایک طرف خریدار قیمتوں میں کمی کی آس لگائے منڈی کا رخ کررہے ہیں تو دوسری طرف بیوپاری بھاری وصولیوں کی امید پر تاحال قیمتوں میں کمی کرنے کو تیار نہیں، اس صورتحال میں ایشیا کی سب سے بڑی منڈی میں کھینچا تانی کا سفر جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی واقع سپر ہائی وے میں بیوپاری اور شہریوں کے درمیان بھاؤ تاؤ میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے، منڈی ذرائع کے مطابق اب تک لگ بھگ ساڑھے 5 لاکھ جانوروں میں سے جس میں تمام اقسام کے جانور شامل ہیں پونے2 لاکھ جانور فروخت کئے جاچکے، جبکہ اس وقت 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد گائے،بیل،بکرے،اونٹ اور دنبے تاحال منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں رین ایمرجنسی کے تحت کیااقدامات کیے جارہے ہیں اورکوروناایس اوپیزکے تحت اقدامات سخت کردیے گئے ہیں، حاصل شدہ معلومات کے مطابق عیدالضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری میں اب زبردست تیزی آگئی ہے، بیوپاریوں اور شہریوں کے درمیان بھاؤتاؤ میں بھی تیزی آچکی ہے،9 جون سے لگنے والی مویشی منڈی میں 14 جولائی ابتک ساڑھے 5 لاکھ سے زائد قربانی کا جانورآچکاہے،ترجمان یاوررضاچاؤلہ کاکہناتھاکہ ساڑھے 5 لاکھ میں سے پونے 2 لاکھ جانور فروخت کیا جا چکاہے،مویشی منڈی میں اس وقت 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد گائے، بیل، بکرے، اونٹ اور دنبے موجودہیں، جبکہ مویشی منڈی کی سلطنت میں شہزادہ نامی خوبصورت گنی نسل کابچھڑا بھی 12 لاکھ روپے میں نیلام ہونے کو بے تاب ہے، ترجمان مویشی منڈی کاکہناتھاکہ مارشیلنگ ایریا سے تاحال قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان مویشی منڈی بیوپاری اور جانوروں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی میں خریداروں کی سہولت کیلئے مختلف بلاکس میں اے ٹی ایم مشینیں بھی نصب ہیں، کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نبٹنے کیلئے فائرٹینڈرزاورسیکڑوں سیکورٹی اہلکاربھی الرٹ ہیں۔ مختلف بلاکس میں خفیہ کیمروں کے ذریعے مشکوک افرادکی نگرانی کی جارہی ہے، جانوروں کے علاج و معالجے کیلئے وٹنری ڈاکٹر بھی موجود ہیں،ترجمان یاور رضا چاولہ کامزیدکہناتھاکہ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سے رین ایمرجنسی نافذ،پانی نکاسی کیلئے ٹیمیں سازوسامان کے ساتھ الرٹ ہیں،بیوپاریوں اور شہریوں کو بجلی کے پولز سے دور رہنے،ماسک پہننے اورکسی بھی مشکوک شخص سے ہوشیارہنے کیلئے وقفے وقفے سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں،جانوروں میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے روزانہ اسپرے بھی کیا جارہاہے،ترجمان مویشی منڈی کامزیدکہناتھاکہ بیوپایوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت مویشی منڈی کا رخ کرنیوالوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قراردیاگیاہے، جبکہ اس سلسلے میں مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور تادیبی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں