مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظر آرہا ہے: منظور وسان کی پیشگوئی
شیئر کریں
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے رواں ماہ کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔ایک بیان میں منظور وسان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظر آرہا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جا رہا ہے جبکہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کر کے 8 اکتوبر کو الیکشن کرائے۔انہوں نے کہا کہ اب ملک کے حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، ہو سکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کر کے الیکشن مزید ایک سال کیلئے آگے بڑھائے جائیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے لینے چاہیے، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کر دیا، پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی، الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔