میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چہیتا جونیئر افسر پھر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ مقرر

چہیتا جونیئر افسر پھر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ مقرر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دہجیاں اڑا دیں، ایک مرتبہ پھر چہیتا جونیئر افسر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ مقرر، گریڈ 19 کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو گریڈ 20 کا ڈی جی کا عہدہ نواز دیا گیا، گریڈ 20 اور 19 کے ایک درجن سے زائد سینیئر افسران نظرانداز، ڈاکٹر ارشاد میمن کو عدالتی احکامات پر ہٹایا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دہجیاں اڑاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جونیئر افسر کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کا عہدہ دے دیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن باہوٹو کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل کے عھدے کیلئے محکمہ صحت نے 11 افسران کے انٹرویوز کا اعلامیہ جاری کیا تھا اور گریڈ 20 کے عہدے ڈائریکٹر جنرل کیلئے گریڈ 20 کے صرف دو سینئر افسران ڈاکٹر ندیم اختر شیخ اور صفدر علی رند شامل تھے جبکہ گریڈ 20 کے دیگر سینیئر افسران ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر مبشر کولاچی جو کہ سینیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں، ڈی ایچ او حیدرا?باد لالا جعفر، لیاری جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ ابڑو، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز حیدرا?باد ڈاکٹر فاروق لغاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈی جی آفیس ڈاکٹر سھراب ہیسبانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عارف خان، ڈاکٹر عارف قائمخانی، چیف سپرنٹنڈنٹ میڈیکل آفیسر لیاقت آباد ہسپتال رزاق تنیو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سعود آباد ہسپتال ڈاکٹر عاشق شیخ سمیت دیگر افسران کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل کے عھدے کیلئے گریڈ 19 کے افسران ڈاکٹر ارشاد میمن، ڈاکٹر سکندر علی میمن، ڈاکٹر ذوالفقار دہاریجو، ڈاکٹر ندیم اشرف جوکھیو، ڈاکٹر عبدالحمید جمانی، ڈاکٹر ندیم اختر شیخ، ڈاکٹر نیاز احمد ڈاہری، ڈاکٹر غلام حسین بروہی، ڈاکٹر قدم علی جامڑو اور ڈاکٹر صفدر علی رند کو وزیر صحت سندھ نے انٹرویو کیلئے طلب کیا تھا، مذکورہ تمام سینیئر افسران کو نظرانداز کرکے ڈاکٹر ارشاد میمن کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ مقرر کردیا گیا ہے، اس سے قبل او پی سی پر بیٹھے ہوئے افسران کو ہٹانے کی عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر ارشاد میمن کو عھدے سے ہٹایا گیا تھا، ڈاکٹر ارشاد میمن موسٹ جونیئر اور سینیارٹی لسٹ میں 456 نمبر پر ہیں لیکن اس کے باوجود چہیتے افسر کو ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر براجمان کر دیا گیا ہے، کورونا وبا کے دوران کورونا کیلئے خریدی گئے سامان میں خرد برد سمیت ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے بھی سامنے آئے تھے اور اس وقت ارشاد میمن ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر موجود تھے، ذرائع کے مطابق ارشاد میمن پر سنگین الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں