میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ، سیلاب متاثرین کا سامان ہالہ کی مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف

سندھ، سیلاب متاثرین کا سامان ہالہ کی مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف

جرات ڈیسک
منگل, ۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی جانب سے 25 ارب روپے سے خریدا گیا سندھ کے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان ہالہ کی مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاڑکانہ ہائیکورٹ کے حکم پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے متاثرین کے نام پر خریدے گئے 25 ارب روپے کے امدادی سامان کی اسپیشل آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق راشن بیگ، واٹر پمپ مشین اور ٹینٹ مہنگے داموں میں خریدے گئے اور سامان کی اتنی تعداد متاثرہ اضلاع میں نہیں بھیجی گئی جتنی کی خریداری دکھائی گئی ہے۔ متاثرین کے نام پر آئے پی ڈی ایم اے کے مہر شدہ ٹینٹ شہری اوپن مارکیٹ سے پیسے دے کر خرید رہے ہیں۔ دوسری طرف سیلاب متاثرین کا امدادی سامان ہالہ کی مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  پی ڈی ایم اے کے مہر شدہ ٹینٹ خریدنے والے ایک شہری نے بتایا کہ اسے علم نہیں کہ یہ ٹینٹ سرکاری اور پی ڈی ایم اے کے ہیں، اس نے تو ٹینٹ 4 ہزار روپے کے حساب سے خریدے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں