میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصر میں کثیر منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی، شہری خوف زدہ

مصر میں کثیر منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی، شہری خوف زدہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

مصر کی اسکندریہ گورنری ایک 10 منزلہ رہائشی عمارت کے ایک طرف جھکنے کے بعد حکام نے اسے خالی کرا لیا ہے۔خطرہ ہے کہ ایک طرف جھکی کثیر منزلہ عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کو الجمرک کے پڑوس میں البان کے علاقے میں ابن العربی اسٹریٹ پر واقع رئیل اسٹیٹ نمبر 19 میں ایک رہائشی عمارت کے جھکا اور اس کے گرنے کے خطرے کی ایک اطلاعی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔اسکندریہ کے گورنر میجر جنرل محمد الشریف نے ضلع جمرک کے سربراہ اور ضلعی حکام کو فوری طور پر معائنہ کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔معلوم ہوا کہ یہ پراپرٹی ایک گرائونڈ فلور اور نو منزلوں پر مشتمل ہے جس میں کھڑی ڈھلوان ہے اور اس کے لیے نویں سے تیسری منزل کو ہٹانے کا فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں