مولانافضل الرحمن تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہونے کی حیثیت سے ہم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کی تجویز دی اور یہ ہمارا حق ہے جس پر ہم قائم ہیں۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سامنے اپنا مؤقف پیش کیا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں جس پر وزیر اعظم نے سینیٹ کی سطح پر کمیٹی بنانے اور وہیں بات کرنے کی تجویز دی مگر ہم کسی بھی سطح پر مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری تاریخ میں ملک میں انتخابات اکھٹے ہوتے چلے آ رہے ہیں، عدالت عظمی کیوں نوے دن کے اندر پھنس گئی؟ پنجاب میں جو پارٹی الیکشن جیتے گی وہ ہی وفاق میں حکومت بنائے گی۔