میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ٹوئنٹی اجلاس کی ممکنہ ناکامی، بھارت  کی  پاکستان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش

جی ٹوئنٹی اجلاس کی ممکنہ ناکامی، بھارت کی پاکستان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت جی ٹونٹی ممالک کے اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت نے پہلے ضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ آسمانی بجلی کو قرار دیا پھر بھارتی فوج نے چند گھنٹوں بعد حادثے کو دہشت گردوں کی طرف سے گرنیڈ حملہ قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا، بھارتی ریٹائرڈ افسران اور مودی نواز صحافیوں اور تجزیہ نگاروں نے اعلانیہ پاکستان پر الزامات لگانا شروع کردیے ہیں۔ بھارت کو کشمیر میں بلائے جانے والے اجلاس کے دوران کشمیریوں کی طرف سے ممکنہ شدید احتجاج اور ہڑتالوں کا اندیشہ ہے اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث بیشتر جی 20 رکن ممالک نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ اس لیے اس سب بیانیے کا مقصد جی ٹوئنٹی اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا اور اجلاس کو سری نگر سے کہیں اور منتقل کرنا ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق بھارت واقعے کو جواز بنا کر پاکستانی وزیرخارجہ کی ایس سی او اجلاس میں شرکت سے بھی معذرت کر سکتا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایس سی او اجلاس میں ممکنہ شرکت سے بھی بھارت کی پاکستان کو خارجہ محاذ پر تنہا کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں