میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گٹکا و ماواالزام میں گرفتار ملزم کی جگہ چالان میں بندہ تبدیل

گٹکا و ماواالزام میں گرفتار ملزم کی جگہ چالان میں بندہ تبدیل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ سجاد کھوکھر ) 10 لاکھ رشوت کے عوض گٹکا و ماوا میں گرفتار ملزم کی جگہ چالان میں بندہ تبدیل.آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے ساتھ ہاتھ ہو گیاپولیس حکام سمیت شاہ لطیف ٹائون پولیس موقف دینے سے گریز کرنے لگے زرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس نے کچھ روز قبل شاہ لطیف ٹاون شفیع محمد گوٹھ میں گٹکے اور ماوے کے فیکٹری پر چھاپے کے دوران منتخب کونسلر محمد علی عرف محمد بلوچ کو اسکے بھائی عبدلوہاب سمیت گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، سو کلو بھیگی چھالیہ، دو بوری پیکنگ چونا، دو بوری تمباکو سمیت مشینری برآمد کر کے کو دیئے اور تھانہ شاہ لطیف نے مقدمہ درج کرلیا تھا جسکی ایف آئی آر نمبر 396/2023 ہے، باوثوق زرائع کے مطابق تھانہ شاہ لطیف پولیس اہلکاروں نے کونسلر محمد علی عرف محمد بلوچ سے دس لاکھ روپے رشوت کے عوض گرفتار ملزمان کو کمرے اور موبائل فون کی سہولت فراہم کی اور بعدازاں پولیس نے چلان جمع کروانے سے قبل کونسلر محمد علی کا نام نکال دیا گیا اور کونسلر نے اپنی جگہ اپنا بھائی مقدمے میں نامزد کروادیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان طویل عرصے سے شفیع محمد گوٹھ، جوگی موڑ، حسن پہنور گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، صالح محمد گوٹھ و دیگر علاقوں میں گٹکے ماوے کے سپلائی اور چھالیہ کی اسمگلنگ کرتے ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف متعدد کارروائیاں بھی کیں جبکہ بااثر اور سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کی صورت میں بچ نکلتا ہے ایس ایس پی حسن سردار نیازی اور تھانہ شاہ لطیف کے ایس ایچ مظہر اقبال اور ایس آئی او انعام عوان سے موقف کے لیئے رابطہ کرنے پر مؤقف سامنے نہ آ سکا بلاآخر کہنے لگے کہ ہم ایف آئی آر دیکھ کر آپ کو معاملات بتا سکتے ہیں تھانہ شاہ لطیف پولیس نے ٹاسک فورس کو ماموں بنا کر آئی جی سندھ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں