میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپریشن سے فالج کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے،محققین

ڈپریشن سے فالج کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے،محققین

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سائنس دانوںکے مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپریشن اور دیگر ذہنی صحت کے مسائل ان کیفیات میں مبتلا افراد میں فالج کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں۔پہلی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ جن افراد میں ڈپریشن کی بدترین علامات پائی گئیں ان کے فالج میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔دوسری تحقیق میں ایسے لوگوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا جن کے جینز کا تعلق ڈپریشن، بائی پولر مرض اور سیزنل افیکٹو ڈِس آرڈر سے تھا اور ان افراد کے فالج میں مبتلا ہونے کے زیادہ خطرات دیکھے گئے۔سوئیڈن کی یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق ان کی تحقیق کے ڈیٹا میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد کے ذہنی صحت کے مسائل فالج کا سبب تھے۔برطانیہ میں ہر سال اندازا ایک لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں اور ملک بھر میں 13لاکھ فالج کے مریض موجود ہیں۔فالج کا مرض تب وقوع پذیر ہوتا ہے جب دماغ میں خون کی فراہمی منقطع ہوجاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں