میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدنام زمانہ بلڈر کاشف شاہ جعلی تشہیری مہم سے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف

بدنام زمانہ بلڈر کاشف شاہ جعلی تشہیری مہم سے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بدنام زمانہ بلڈر کاشف شاہ جعلی تشہیری مہم کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف، ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پراجیکٹ ضامن ٹاؤن کو ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ غیرقانونی قرارد ے چکی، زمین کا ریکارڈ ہی موجود نہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تشہیری و بکنگ روکنے میں ناکام، الاٹیز کو کروڑوں روپے کا چونا، حیدرآباد اور کراچی میں واقع آفیسز کے ذریعے بکنگ کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ بلڈر کاشف جعلی تشہیری مہم کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہے، کچھ دن قبل کاشف شاہ نے حیدرآباد کے ایک سرکاری ادارے میں ویمن ایمپاورمنٹ کے نام سے ایک جعلی تشہیری مہم کے ذریعے خواتین کو نسا بلاک کے نام پر جھانسہ دینے کیلئے پروگرام منعقد کیا تھا، تھانہ بولا خان انٹر چینج کے قریب واقع ضامن ٹاؤن نامی ہائوسنگ اسکیم کو ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ متعدد بار غیرقانونی قراد دے کر تعمیرات منہدم کر چکی ہے جبکہ مذکورہ اسکیم کی ٹاؤن اینڈ پلاننگ اور ایس بی سی اے کی کوئی این او سی ہی نہیں، کاشف شاہ تشہیری پمفلٹ اور کیٹلاگ میں جعلی این او سی نمبر 89 دکھا کر لوگوں کو دھوکا دینے میں مصروف ہے، گزشتہ تین سال سے جاری ضامن ٹاؤن نامی جعلی ہائوسنگ اسکیم کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹے جا چکے ہیں جبکہ کاشف شاہ کے بحریہ ٹاؤن میں ضامن آئیکون کے نام سے پراجیکٹ کے ذریعے بھی لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے جس کے الاٹیز ابھی تک دربدر ہیں، کاشف شاہ نے حیدرآباد اور کراچی میں واقع آفس کے ذریعے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ متعلقہ ادارے غیرقانونی ہائوسنگ کی بکنگ و تشہیر روکنے میں ناکام ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں