عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
شیئر کریں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو دوپہر دو بجے مینار پاکستان پر پارٹی کے جلسے کا اعلان کردیا۔عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتا دربار تک نکلنے والی ’’انتخابی مہم ریلی‘‘ جاری ہے۔ انہوں نے بلٹ پروف گاڑی میں ہی بیٹھ کر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، جو فارن فنڈنگ کیس ہے اس میں جب ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئے گی تو سب پتا لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ عمران خان نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، یہ سب ملکر مجھے کسی بھی طرح نااہل کرنا چاہتے ہیں، مجھ سمیت میری تمام پارٹی کے عہدیداوں پر سینکڑوں کیسسز کر رکھے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مجھ پر بے حد تنقید اور کیس بنایا گیا، ہر طرح سے میری کردار کشی کی گئی، ان چوروں کا احتساب کرنے اور حقیقی آزادی کے لیے پوری قوم کو نکلنا ہو گا۔پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی مہم داتا دربار سے دوبارہ زمان پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمران خان ریلی کی قیادت کے لییروانہ ہوچکے ہیں۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ریلی کے شرکا کو پیدل ہی مہم میں شرکت پر زور دیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ریلی کے مرکزی شاہراہوں سے ملحقہ سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو محدود کردیا ہے۔ علاوہ ازیں گڑھی شاہو چوک، ریلوے اسٹیشن شروع کے بڑے پوائنٹس قرار دیے گئے ہیں۔