میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار خالد رضا کے قتل کا مقدمہ درج

نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار خالد رضا کے قتل کا مقدمہ درج

جرات ڈیسک
منگل, ۲۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار خالد رضا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں 2 روز قبل نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ الزام نمبر 131/23 قتل کی دفعات کے تحت مقتول کے بھائی سید تنویر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقتول کو اتوار کی شب 8 بجکر 12 منٹ پر گھر کے باہر موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ مقدمہ کے متن میں مقتول کے بھائی نے بیان دیا کہ اسے اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور گلی میں شور شرابہ شروع ہو گیا جس کے بعد اس نے گھر سے دیکھا تو موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان تیزی سے روڈ کی طرف بھاگتے نظر آئے۔ مقتول کے بھائی نے بیان میں کہا کہ میں گھر سے باہر آیا تو دیکھا کہ میرا بھائی خالد رضا خون میں لت پت پڑا ہے، میں اپنے بھائی کو سچل گوٹھ کے قریب واقع نجی ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سر پر گولی لگنے کے باعث خون زیادہ بہہ جانے سے بھائی انتقال کر گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں