جاوید اختر کی پاکستان میں اپنے متنازع بیان پر وضاحت
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارتی شاعر اور گیت نگار جاوید اختر نے لاہور فیض فیسٹیول میں اپنے متنازع بیان پر وضاحت دی ہے۔جاوید اختر نے بھارت واپسی پر ممبئی میں ایک پروگرام میں اپنے بیان پر کہا ہے کہ میرے بیان نے بہت توجہ حاصل کی، مجھے کچھ شرمندگی محسوس ہوئی کہ آخر میں نے کیا کہہ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت آکر مجھے ایسا لگا جیسے میں تیسری جنگ عظیم جیت کر آیا ہوں، لوگوں اور میڈیا نے میرے بیان پر بہت ردعمل دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جاوید اختر کا کہنا تھا مجھے اپنے بیان پر کوئی ڈر نہیں تھا، جس ملک میں ہم جیتے ہیں اور رہتے ہیں جب یہاں نہیں ڈرتے تو دوسرے ملک میں کیوں ڈریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیض فیسٹیول میں جاوید اختر نے الزام لگایا تھا کہ ممبئی حملوں کے دہشت گرد پاکستان میں گھوم پھر رہے ہیں اور اس پر انہیں شوبز ستاروں نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔