میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئین کو بچانے کی آخری امید سپریم کورٹ ہے ، فواد چوہدری

آئین کو بچانے کی آخری امید سپریم کورٹ ہے ، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمار ی لیڈر شپ اور کارکنوں نے رہائی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے ، کسی رہنما کے گھر والوں کی جانب سے رہائی کی درخواست دائر نہیں کی گئی ، آئین کو بچانے کی آخری امید سپریم کورٹ ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ آئین کے ساتھ کھڑی ہو گی اور کسی سیاسی جماعت یا حکومت کے دبائو میں نہیں آئے گی ۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والوں نے عوام کے سیاسی سماجی اور معاشی حقوق کے لئے ہتھکڑیوں کیلئے چوماہے، پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑی عدم تشدد کی مہم اور ہو نہیں سکتی ۔ اگرسپریم کورٹ پر دبائو بڑھایا گیا اور بلیک میل کیا گیا ، وکیلوں کے اندر پیسے دے کر توڑ پھوڑ اور علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم ملک گیر تحریک کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین نہ بچا تو تو کچھ بھی نہیں بچے گا،یہ واحد ایسا دستور ہے جس پر سب کا اتفاق راہے ، ہم سپریم کورٹ سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑی ہو گی اور کسی سیاسی جماعت یا حکومت کا دبائو نہیں لے گی اورغیر جانبدارنہ فیصلے کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں