میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کی گوانتا ناموبے جیل میں قید 2 بھائی پاکستان منتقل

امریکا کی گوانتا ناموبے جیل میں قید 2 بھائی پاکستان منتقل

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا نے کیوبا میں واقع گوانتا ناموبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کر دیا۔ پینٹاگون نے بتایا کہ 2 افراد کو منتقل کرنے کے بعد گوانتا ناموبے جیل میں قید افراد کی کل تعداد کم ہو کر 32 رہ گئی ہے۔ پینٹاگون نے عبدالربانی اور محمد ربانی کو واپس پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا۔ پینٹاگون کی ویب سائٹ کے مطابق ان دونوں کو 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا، عبدالربانی کو القاعدہ کے لیے سہولت کاری جبکہ محمد ربانی کو القاعدہ کے اہم رہنما کو مالی اور سفری سہولت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا قیدیوں کی آبادی کو کم کرنے اور بالآخر گوانتا ناموبے کی سہولت کو بند کرنے پر مرکوز امریکی کوششوں کی حمایت کے لیے حکومت پاکستان اور دیگر شراکت داروں کی آمادگی کو سراہتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اب 32 قیدی رہ گئے ہیں جن میں سے 18 منتقل کرنے کے اہل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں