میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عورت کو مکمل ہونے کے لیے مرد کی ضرورت نہیں، سجل علی

عورت کو مکمل ہونے کے لیے مرد کی ضرورت نہیں، سجل علی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستانی سجل علی نے کہا کہ عورت کو مکمل ہونے کے لئے مرد کی ضرورت نہیں ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ میں مرد کے بغیر بھی مکمل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے چاہنے والوں سے اس قدر پذیرائی اور پیار ملتا ہے کہ کبھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ زندگی میں کوئی مرد ہونا لازمی ہے۔سجل علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں چھوٹی سی عمر میں لڑکیوں کے دماغ میں یہ بات بٹھا دی جاتی ہے کہ ایک خاص عمر میں شادی ضروری ہے، ہمارے معاشرے کو اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی ایک لڑکی زندگی کو محدود کرنا ہے، اس سے وہ ایک طرح کے ڈبے میں بند ہوجاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں