میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں کرینگے،سلمان اکرم راجا

عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں کرینگے،سلمان اکرم راجا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

محمود اچکزئی کا یہی موقف ہے بانی کیساتھ ملاقاتیں بحال کئے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے
مذاکرات کیلئے بھیک کا لفظ غلط لفظ ہے،پی ٹی آئی اور اچکزئی ایجنڈے میں کوئی فرق نہیں

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرسکتے تو مذاکرات کی کیا وقعت ہے۔ سلمان اکرم راجا نے آج اپنے ایک بیان میں کہا، محمود اچکزئی کا بھی یہی موقف ہے کہ بانی کیساتھ ملاقاتیں بحال کئے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بحال کرینگے تو کوئی با معنی بات ہوسکتی ہے۔اگر حکومت مذاکرات میں مخلص ہے تو ہماری ملاقات کرائیں۔ہم نے دسمبر 2024 میں جنوری 2025 میں بھی مذاکرات کئے۔ ان مذاکرات میں سوائے بسکٹ کھانے کے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔سلمان اکرم راجا نے کہا، محمود اچکزئی پر پی ٹی آئی کا کوئی دباو نہیں۔ بانی سے ملاقات فطری ڈیمانڈ ہے۔سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ محمود اچکزئی نے واضح کہا ہے آپ میرے گھر پر ڈاکہ ڈالو چوری کرو پھر کہو آکے بات کرتے ہیں یہ بے معنی ہے۔ ملاقات کا حق چھیننے اور بنیادی انسانی حقوق سلب کرکے مذاکرات میں ہمیں کوئی خلوص نظر نہیں آرہا۔ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں اور اچکزئی کے ایجنڈے میں کوئی فرق نہیں۔مذاکرات کیلئے بھیک کا لفظ غلط لفظ ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا، میں نے بیرسٹر گوہر کی گفتگو نہیں سنی ہم کوئی بھی نہیں مانگیں گے۔کون کہتا ہے سیاسی بات نہیں ہوسکتی۔ ہم اصول پر کھڑے ہیں ہم نے اصول سے نہیں بھاگنا۔ حکومت کوئی اصول کی بات نہیں کررہی۔ حکومت نے کس اصول کے تحت بانی کو کوٹھری میں ڈالا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات میں بیٹھنا اس جبر کو تسلیم کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں