میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ امن منصوبے کیلئے حماس کو جلد غیر مسلح کرنا ہوگا، امریکی صدر

غزہ امن منصوبے کیلئے حماس کو جلد غیر مسلح کرنا ہوگا، امریکی صدر

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات،غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال
ایران نے دوبارہ ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کیخلاف فوجی کارروائی کی جائے گی

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبے کے اگلے مرحلے کے لیے ضروری ہے کہ حماس کو جلد غیر مسلح کیا جائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں اپنی ذاتی رہائش گاہ ’مارا لاگو‘ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا بنیادی مقصد مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ کے دوبارہ عہد سنبھالنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم سے ان کی یہ گزشتہ 11 ماہ میں چھٹی ملاقات ہے۔ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں